ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ آج لکھیم پور کھیری تشدد کیس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ آج لکھیم پور کھیری تشدد کیس کی سماعت کرے گا

Wed, 20 Oct 2021 00:07:06    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ بدھ کو 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں تشددکی سماعت کرے گا۔ اس واقعہ میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہما کوہلی پر مشتمل بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔ اسی بنچ نے 8 اکتوبر کو اتر پردیش حکومت کی جانب سے آٹھ افرادکے وحشیانہ قتل کے اقدام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس معاملے میں اب تک مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔چیف جسٹس کو لکھے گئے ایک خط میں دو وکلاء نے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ، جس میں سی بی آئی کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد ہی سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت شروع کی۔


Share: